سیاسی چیلنجز نوازشریف اور آصف زرداری تھے جو ختم ہو گئے ، فواد چودھری

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا سیاسی چیلنجز نوازشریف اور آصف زرداری تھے جو ختم ہو گئے ۔ ڈیفالٹ سے بھی نکل آئے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو گئی۔ نواز شریف اور زرداری نے اپنے آخری الیکشن لڑ لئے۔ سابق حکومت نے ڈالر کو 100 روپے پر رکھنے کیلئے 7 ارب ڈالر خرچ کئے۔
انہوں نے کہا حکومتی پالیسی کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے۔ برٹش ایئرویز کی واپسی اس کا ثبوت ہے۔