Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیاسی وعسکری قیادت کا دہشتگردی کے ناسورکو ختم کرنے کا عزم

سیاسی وعسکری قیادت کا دہشتگردی کے ناسورکو ختم کرنے کا عزم
May 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ملک کی سیاسی و عسکری  قیادت  نے دہشت گردی کا ناسور ختم  کرنے کے عزم  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  آخری  دہشت  گرد کے قلع قمع کرنے  تک   آپریشن  ضرب  عضب   جاری  رہے  گا،کراچی آپریشن  کوبھی منطقی انجام  تک  پہنچایاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ   سطح کا اجلاس پرائم منسٹر ہاوس  اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں  وفاقی  وزرا اسحاق ڈار، خواجہ  آصف ،چودھری نثار  کے علاوہ   آرمی   چیف  جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر  نے بھی شرکت کی۔ اجلا س میں قومی ایکشن پلان ،سلامتی کی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب اور  آئی ڈی  پیز کی  واپسی  سے متعلق  امور  زیر  بحث  آئے۔ شرکا  اجلاس کو  عسکری  حکام نے آپریشن ضرب عضب سے متعلق  بریفنگ   دی۔ اجلاس میں فیصلہ  کیا  گیا  کہ  دہشت   گرد  کہیں  بھی  ہو  ان کے گرد  گھیراتنگ کر   کےان کا   خاتمہ کیا جائے  گا۔ پاکستان کو  انتہاپسندوں  اور  دہشت    گردوں کے  رحم و کرم پر بالکل چھوڑا  نہیں  جائے  گا۔مزیدبرآں اجلاس میں  ملک میں غیر ملکی ایجنسیوں کی موجودگی،ان کی نقل و حرکت  کےعلاوہ   پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں کراچی کی صورتحال بھی زیر غور آئی  شرکا نے دہشت گردوں ،گینگ وار کے کارندوں  اور شرپسند عناصر کے خلاف  بلا  تفریق کارروائی   کرنے  کے علاوہ قیام امن  کے لئے آپریشن تیز کرنے پر  بھی اتفاق کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔