Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیاسی قوتوں کو تقسیم نہیں ہونے دینگے :مولانافضل الرحمان

سیاسی قوتوں کو تقسیم نہیں ہونے دینگے :مولانافضل الرحمان
July 15, 2017

کراچی (92نیوز)پانامہ لیکس پر جہاں وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے، وہیں ان کا ساتھ دینے والے بھی کچھ کم نہیں،جےیو آئی اور جے یو پی نے موجودہ سیاسی بحران پر سیاسی و دینی اتحاد بنانے پر اتفاق کرلیا۔ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں سیاسی قوتوں کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلا تکےمطابق کراچی میں شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو مشکل میں ڈال دیا۔اسکرپٹ خورشید شاہ ایک بات کریں حکومت ہٹانے کی یا بچانے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کو سبوثاز کرنے کیلئے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے، پانامہ پر عدالت سے انصاف چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں یہ اتحاد بڑوں کا ہے، بچوں کا نہیں، تحریک انصاف کو دعوت نہیں دیں گے۔