Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیاسی عدم استحکام کا اثر سٹاک مارکیٹ پر پڑںے لگا ، 2 روز سے شدید مندی کی زد میں ہے

سیاسی عدم استحکام کا اثر سٹاک مارکیٹ پر پڑںے لگا ، 2 روز سے شدید مندی کی زد میں ہے
July 4, 2017

 

کراچی(92نیوز)پانامہ لیکس جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے بچوں کی بار بار طلبی کی وجہ سے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، جس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2 روز سے شدید مندی کی لپیٹ میں ہے، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 50 ہزار سے گھٹ کر 44 ہزار پر آگیا۔

تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے بچوں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طلبی نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا قائم کردی ہے، جو پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہورہی ہے، پاناما کیس کی بدولت رواں سال مئی سے اب تک انڈیکس میں سات ہزار پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

حکومت مخالف فیصلے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو شئیرز کی خریداری کے بجائے فروخت پر متوجہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہےکہ ملک میں سیاسی بے یقینی کے خاتمے تک سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ جاری رہنے کے امکانات کی وجہ سے آئندہ چند روز میں بھی مارکیٹ دباو کا شکار رہے گی۔