Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیاسی عدم استحکام ،پاکستان سٹاک ایکس چینج 17فیصد نیچے آگئی

سیاسی عدم استحکام ،پاکستان سٹاک ایکس چینج 17فیصد نیچے آگئی
July 13, 2017

کراچی (92نیوز) جی آئی ٹی رپورٹ نے ملک میں سیاسی ہلچل مچا دی، پاکستان سٹاک ایکس چینج اپنی بلند ترین سطح سے 17 فیصد تک نیچے گرنے سے ایشیا کی سستی ترین مارکیٹوں میں شامل ہوگئی، غیرملکی جریدے نے رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق تاریخ کی بلند ترین سطح 52 ہزار 876 پوائنٹس کو چھونے والی پاکستان سٹاک ایکس چینج ملک میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے باعث مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، مگر اسی مندی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیاء کی سستی ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہوگئی ہے، غیر ملکی جریدے کے مطابق پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اس وقت 17 فیصد تک گر چکی ہے اور کئی کمپنیوں کے حصص کی مالیت بہت کم ہوگئی ہے، جو سرمایا کاری کے لئے بے حد مفید ہے، کیونکہ اس وقت سرمایا کاری کرنے والے کافی حد تک منافع کما سکتے ہیں، ایک اور بین الاقومی جریدے نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ اگرموجود مارکیٹ میں سرمایا کاری کی جائے تو سرمایا کاروں کو اپنی انویسٹمنٹ پر اوسط 10 فیصد تک منافع حاصل ہوسکتا ہے۔