Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیاسی رہنما ایم کیو ایم کو منانے کیلئے پھر سرگرم !!! فضل الرحمن کا الطاف حسین، خورشیدشاہ کا فاروق ستار کو فون

سیاسی رہنما ایم کیو ایم کو منانے کیلئے پھر سرگرم !!! فضل الرحمن کا الطاف حسین، خورشیدشاہ کا فاروق ستار کو فون
August 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سیاسی قیادت نے ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کیلئے سرجوڑ لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کو اسمبلی میں واپس لانے کیلئے سیاسی رہنماﺅں نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما فضل الرحمن نے مفاہمتی کوششوں کے تحت استعفے واپس لینے کیلئے ایم کیو ایم رہنما الطاف حسین کو فون کیا۔ استعفوں کے معاملے پر الطاف حسین اور فضل الرحمن کے درمیان سیرحاصل گفتگو ہوئی جس کے بعد الطاف حسین نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی ثالثی کیلئے میدان میں کود پڑے ہیں۔ انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو دومرتبہ فون کیا اور بعدازاں وزیراعظم نوازشریف سے بھی رابطہ کیا۔