Sunday, October 2, 2022

سیاسی رہنماﺅں کی وزیراعظم کی صحت کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار

سیاسی رہنماﺅں کی وزیراعظم کی صحت کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی منگل کے روز اوپن ہارٹ سرجری ہو گی۔ سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعائیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ وزیر اعظم جلد صحت یاب ہوں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں آصفہ بھٹو کا مریم نواز کو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور ان کی دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹر پر وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا کا پیغام جاری کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنے والد کی اوپن ہارٹ سرجری سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد ٹویٹر پر دعاو¿ں کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام پر ایک کارکن کے شاعری پر مبنی جذبات پڑھ کر مریم نواز جذباتی ہو گئیں جس کا انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی ذکر کیا ہے۔