Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیاسی رہنماؤں کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت

سیاسی رہنماؤں کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت
March 11, 2018

اسلام آباد  ( 92 نیوز ) لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا ، سیاسی رہنماؤں نے جوتا پھینکنے کے فعل کی مذمت کی ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخلاقیات کے خلاف ہے ، کسی پر جوتا پھینکنا کوئی طریقہ نہیں اور نہ ہی تحریک انصاف اس میں ملوث ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کہتے ہیں خواجہ آصف اور نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مزمت کرتے ہیں، سیاسی مخالف ہو نے کے باوجود اس چیز کو برداشت نہیں کریں گے ۔ سربراہ عوامی مسلم شیخ رشید نے کہا ہے سیاہی پھینکنا اور جوتا مارنا غیر مناسب اقدام ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کی جانب سے بھی واقعے کی مذمت کی گئی ۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصر کا ایک اور حملہ ہے  ،احسن اقبال  ، خواجہ آصف اور میاں نواز شریف پر تضحیک آمیز حملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں ،ملک کو چلنے دو دشمن کا کام آسان نہ کرو ۔