Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری شجاعت کی کراچی آمد، زرداری سے ملاقات متوقع

چودھری شجاعت کی کراچی آمد، زرداری سے ملاقات متوقع
December 24, 2016

لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کراچی پہنچ گئے۔ ۔پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز شیخ کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرینگے۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے پاکستان آنے پر سیاسی رابطے شروع ہوگئے۔ چوہدری شجاعت حسین پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز شیخ کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کی سابق صدر سے ملاقات کا بھی امکان ہے تاہم چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ شادی میں شرکت کرنی ہے۔ آصف علی زرداری سے ملاقات کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ان کاکہنا تھا کہ سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ۔پہلے دن سے کہہ رہا ہوں اپوزیشن کو مفادات سے بالاتر ہوکر متحد ہونا چاہئے۔