Thursday, September 29, 2022

سیاسی حکمت عملی یا شکست کا خوف،مریم نواز کا حلقہ ایک بارپھر تبدیل کردیا گیا

سیاسی حکمت عملی یا شکست کا خوف،مریم نواز کا حلقہ ایک بارپھر تبدیل کردیا گیا
لاہور  ( 92 نیوز) سیاسی حکمت  عملی ہے یا شکست کا خوف، مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔ مریم نواز کو اب  این اے 125 کی بجائے این اے 127 سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، قبل ازیں  مریم نواز کو این اے 127 سے ہی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر کچھ دیر کے بعد ان کا حلقہ تبدیل کر کے این اے 125 کر دیا گیا تھا۔ مریم نواز کو حلقہ این اے 127 سے کھڑا کرنے کے بعد این اے 125 سے  مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے ۔ این اے 125 میں مسلم لیگ ن کا جو بھی امیدوار ہو گا اسے پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا کڑا چیلنج درپیش ہوگا۔ عام انتخابات 2013 میں حلقہ این اے 125 سے  نواز شریف جیت کر وزیراعظم  بنے تھے ، عدالت عظمیٰ سے نا اہل قرار پائے جانے کے بعد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی اسی حلقے سے فتح یاب ہوئی تھیں ۔