Saturday, July 27, 2024

سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے افسران کی نامزدگیاں طلب

سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے افسران کی نامزدگیاں طلب
November 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سیاسی جماعتوں کی ملکی غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بنک، آڈیٹر جنرل پاکستان سے افسران کی نامزدگیاں طلب کر لیں۔ دونوں اداروں کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں بتایاگیا کہ سیاسی جماعتوں کی تحقیقات کیلئے پولیٹکل فنانس سیل تشکیل دے رہے ہیں۔ گریڈ 21 کا افسر سیل کی سربراہی کرے گا۔ مراسلے کے مطابق پولیٹکل فنانس سیل سیاسی جماعتوں کے گوشوارے، فنڈنگ اور اخراجات کی چھان بین کرے گا۔ ارکان اسمبلیوں اور سینیٹرز کے گوشواروں کی چھان بین اور انتخابی امیدواروں کے گوشواروں کی تحقیقات بھی سیل کی ذمہ داروں ہوں گی۔