Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیاسی جماعتوں سےگندےانڈےنکالےجائیں:آصف زرداری

سیاسی جماعتوں سےگندےانڈےنکالےجائیں:آصف زرداری
April 9, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے سیاسی جماعتوں میں سے گندے انڈے نکالے جائیں ،یمن کی صورتحال پرکل جماعتی کانفرنس بلا کر دانشمندانہ فیصلہ کرنا ہو گا۔ کراچی میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں مسائل   کے حل کا مذاکرات ہی آخری راستہ ہے۔ گندے انڈے  پیپلز پارٹی  سمیت  دیگر جماعتوں میں  بھی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ  پارٹی پر پابندی لگا دی جائے۔ سابق صدر نے کہا کہ مسلم  ممالک  کی آپس کی رنجشیں ختم  کرنے کے لئےکردار ادا کریں گے یمن کی صورتحال پرآل پارٹیز کانفرنس بلا کرشرکا کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔ آصف زرداری کا  مزید کہنا ہے کہ  مشرق وسطیٰ کی صورتحال پروزیردفاع کا بیان کافی نہیں قوم کوتفصیلات سےآگاہ کیاجائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔