Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیاسی اوراہم شخصیات کہاں کہاں عید الفطر منائیں گی

سیاسی  اوراہم شخصیات  کہاں کہاں عید الفطر منائیں گی
July 17, 2015
لاہور(92نیوز)عید الفطر کے موقع پر ملک کی سیاسی جماعتوں کے سربراہ مختلف شہروں اور علاقوں میں نماز عید ادا کریں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز پڑھیں گے۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح لاہور میں عیدالفطر کی نمازکی ادائیگی کے لیے ڈیڑھ سو سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور چھوٹی بڑی گراؤنڈز میں عید کے اجتماعات منعقد ہونگے۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف لندن میں، صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا میں جبکہ وہاب ریاض لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے۔