Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیاسی اداکار سن لیں ہم نے یہیں دفن ہونا ہے : آصف علی زرداری

سیاسی اداکار سن لیں ہم نے یہیں دفن ہونا ہے : آصف علی زرداری
December 23, 2016

کراچی (92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے پاکستان میں جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔عوام کےلئے مایوسی نہیں امید کا پروگرام  لے کر آیا ہوں ۔ سیاسی اداکار دماغ سے فتور نکال دیں کہ ملک سے بھاگ گیا ہوں۔ہم نےیہیں دفن ہوناہے۔

تفصیلات کےمطابق ہم دوبارہ ایوانوں میں  آئیں گے اور حکومت بنائیں گے۔ سابق  صدرآصف زرداری کی وطن واپسی پر للکار، کہتےہیں مایوسی کا نہیں اُمید کا پروگرام لےکر آیا ہوں۔

اٹھارہ ماہ کی خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے سابق صدر آصف علی زرداری پھر کراچی پہنچ گئے ہیں، اولڈ ایئرپورٹ آمد پر سابق صدر نے کارکنوں اور جیالوں سےخطاب کیا اورسب سےپہلےاپناپسندیدہ نعرہ لگایا۔ ساق صدر نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ ہم پھر حکومت کریں گے۔سیاسی اداکار سن لیں ہم بھاگنےوالےنہیں،اسی مٹی میں  دفن ہوناہے۔ آصف زرداری نےاس عزم  کا اظہارکہاکہ وہ  ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گےبلکہ جمہوریت کو آگے بڑھائیں گے اور یہی ہمارا سب سے بڑا انتقام ہے۔

پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین لمبےعرصےبعدوطن واپس آئےتواس موقع پراپنی اہلیہ کاذکرکرنانہ بھولےاورکہاکہ آج بی بی بہت یادآرہی ہیں۔