Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیاست کنٹرول کرنے کیلئے نیب کا استعمال کیا جارہا ہے ، شاہد خاقان عباسی

سیاست کنٹرول کرنے کیلئے نیب کا استعمال کیا جارہا ہے ، شاہد خاقان عباسی
November 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست کنٹرول کرنے کیلئے نیب کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ کے ہمراہ  پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ ایک جماعت نشانے پر ہے اور اُس کا نام ہے ن لیگ۔ شاہد خاقان عباسی نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقع ہے۔ پارلیمان کے ارکان کی توہین کی گئی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ عدالت کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی کہ پگڑی نہ اچھالی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کو گرفتار کیا گیا۔ اس کیس کی تفصیلات ٹی وی پر بیان کیں گئیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ آج پھر نیب کا قانون سیاست کو کنٹرول کرنے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ بولو گے تو نیب کے کیسز ہوں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی الزام لگانا ہے، ادھر تشریف رکھیں ہم سامنے بیٹھیں گے الزامات کا جواب دیں گے۔