Wednesday, November 30, 2022

سیاست میں لٹ مار جاری رہیگی، اقرباپروری میراشوق جیسی فلمیں چلتی رہیں،فیاض الحسن

سیاست میں لٹ مار جاری رہیگی، اقرباپروری میراشوق جیسی فلمیں چلتی رہیں،فیاض الحسن
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کو بند تھی مگر سیاست میں کافی فلمیں چلتی دکھائی دیتی تھیں ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب نےاپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں بہت سی فلمیں چلیں  ان میں سیمنٹ سریے کا کھڑاک ، اقرباپروری میری پہچان  اور لٹ مار میرا شوق جیسے مووی نظر آرہی ہوتی تھی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملکی سیاست میں منی لانڈرنگ ہو کر رہے گی اور روک سکو تو روک لو جیسی فلمیں نظر آتی تھیں ۔