Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیاستدان ووٹ لینے کےلیے روپ دھارنے کے ماہر نکلے

سیاستدان ووٹ لینے کےلیے روپ دھارنے کے ماہر نکلے
July 21, 2018
مظفر گڑھ (92 نیوز) اقتدار کے ایوانوں میں رہ کر عوامی مسائل حل نہ کرنے والے سیاستدان ووٹ لینے کےلیے روپ دھارنے کے ماہر نکلے۔ انتخابات کے دنوں میں کبھی گدھا گاڑی کی سواری تو کبھی جھاڑو لے کر سڑکوں کی صفائی کرنے والے جمشید دستی منفرد انداز کے ساتھ میدان میں  آگئے۔ مظفر گڑھ سے الیکشن لڑنے والے جمشید دستی الیکشن مہم کے دوران ووٹرز کے ساتھ رقص کرتے رہے۔ ووٹرز نے تیور بدلے تو سیاستدانوں نے بھی  عاجزی اور انکساری کے روپ دھار لیے۔ عوام کا دل جیتنے کے لیے پنڈی بوائے شیخ رشید نے  کچھ نیا کرنے کی ٹھانی۔ الیکشن کمپین کے دوران تنور پر جا پہنچے اور روٹیا ں  پکائیں۔ عوامی عدالتوں میں سیاستدانوں کی پیشیوں میں شدت آئی تو خورشید شاہ نے بھی  خود کو عوامی بنا لیا ۔ پی پی رہنما نے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر انتخابی مہم  شروع کر دی۔ ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بھی لگژری گاڑیاں چھوڑ کرموٹرسائیکل پرشہر کی گلیاں محلوں میں ووٹ مانگنے جا نکلے۔