Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیاستدان آسان ہدف ہیں جب کہ آمروں کو ہاتھ نہیں لگایا جاتا، نواز شریف

سیاستدان آسان ہدف  ہیں جب کہ آمروں کو ہاتھ نہیں لگایا جاتا، نواز شریف
February 27, 2018

لاہور ( 92 نیوز )  سابق وزیر اعظم نواز شریف نے روش نہ بدلی اور ان کی جانب سے عدلیہ پر تنقید کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔

نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عدالتپر تنقید کی اور کہا کہ  آپ کے فیصلے قبول نہیں کرتے ، سیاستدان آسان ہدف ہیں جب کہ آمروں کو ہاتھ نہیں لگاتے ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں عدالت عظمیٰ سے نااہل قرارپانے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے عدلیہ کے فیصلوں پرپھرتنقیدکی۔

نوازشریف نے کہا  پی سی او کے تحت حلف لینا سب سے بڑاجرم ہے، مسلم لیگ  نے یہی بیانیہ لے کر قوم کے پاس جاناہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کو سینیٹ الیکشن سے باہر کردیاگیا ، سیاستدان آسان ہدف ہیں،آمروں کو ہاتھ نہیں لگایاجاتا ۔

انہوں نے کہا نیب نے ان کے خلاف براہ راست کوئی کیس نہیں بنایا ، سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ ہم ترقی کا نیا دورلے کرآئے ،تاریخ کودفن نہیں کیا جاسکتا۔