Tuesday, October 4, 2022

سیاستدانوں کو نااہل کرنے کی روایت ٹھیک نہیں، خواجہ سعد رفیق

سیاستدانوں کو نااہل کرنے کی روایت ٹھیک نہیں، خواجہ سعد رفیق

کراچی ( 92 نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو نااہل کرنے کی روایت ٹھیک نہیں ۔ ایاز صادق کے خدشات میں صداقت ہے۔ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ۔
وزیر ریلوے سے جب جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے نا اہلی کے فیصلوں کی روایت ٹھیک نہیں ہے سعد رفیق نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خدشات اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اطمینان دونوں باتوں درست ہیں ۔ایک پارٹی نے عدالتوں کو آزمائش میں ڈالا ہو اہے ۔ کوئی ادارہ آئین سے بالا نہیں ہے ۔ ہم نے 16 دسمبر کے واقعات سے سبق نہیں سیکھا ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے دعوی کیاہے کہ کئی اہم شخصیات انکی پارٹی میں شامل ہونا چاہتی اور سسندھ کے لوگ آپشنز ملنے کے منتظر تبدیلی چاہتے ہیں ۔