Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیارہ زمین کو خلائی مخلوق کی نظروں سے اوجھل رکھنے کا طریقہ دریافت

سیارہ زمین کو خلائی مخلوق کی نظروں سے اوجھل رکھنے کا طریقہ دریافت
April 4, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) دنیا کو خلائی مخلوق کی نظروں سے کیسے بچائیں؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو ایک عرصے سے سائنسدانوں کی ذہن میں گردش کر رہا ہے۔ حال ہی میں دو سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب دیا جو سائنسی حلقوں میں زیربحث ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کولمبیا سے منسلک دو ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی لیزر لائٹس کی مدد سے زمین کو خلائی مخلوق کی نظروں سے اوجھل رکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف کولمبیا سے منسلک دو ماہرین فلکیات نے زمین کو خلائی مخلوق کی نظروں سے بچانے کے لیے ایک جدید طریقہ کار تجویز کیا ہے۔ ڈیوڈ کِپنگ اور ایلکس ٹیچی نامی ان سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق بھی ممکنہ طور پر نئے سیاروں کی تلاش میں وہی ٹیکنالوجی استعمال کر سکتی ہے جو کہ انسان استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ بڑی لیزر لائٹس کی مدد سے زمین کو خلائی مخلوق کی نظروں سے اوجھل رکھا جا سکتا ہے۔