Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سیاحوں کومقبوضہ وادی کے دورے کی دعوت نے بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کو آگ لگادی

سیاحوں کومقبوضہ وادی کے دورے کی دعوت نے بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کو آگ لگادی
December 7, 2016

سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند جماعتوں نے سیاحوں اور زائرین کووادی کےدورےکی دعوت کیا دی بھارت میں سیاستدانوں اورمیڈیا کوآگ لگ گئی۔ حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے بیان پربھارتی سورماؤں کے سینوں پرسانپ لوٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کو کشمیری رہنماؤں کا کوئی کام بھی ایک آنکھ نہیں بھاتا کبھی انہیں بے جا نظر بند کیا جاتا ہے،کبھی جیلوں میں ڈالا جاتا ہے تو کہیں غداری کے الزام لگائے جاتے ہیں۔ اب بھارت میں کشمیری رہنماؤں کے ایک اور بیان کو لے کر آگ لگی ہوئی ہے حریت رہنماؤں نے سیاحوں اور زائرین کو وادی کے دورے کی دعوت دی تو بھارتی میڈیا اور سیاستدان آگ اگلنے لگے۔

کشمیر میں ظلم اور تشدد کا بازار گرم کرنے والے بھارتی سیاستدانوں نے حریت کانفرنس کی اس دعوت کا یہ کہہ کر مذاق بنایا کہ وہ ٹورسٹس کو نہیں ٹیررسٹس کو دعوت دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا نے اسے منافقت قرار دیا۔ اس سے پہلے حریت رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے ایک مشترکہ بیان میں یہ کہا تھا کہ سیاح اور زائرین وادی میں آئیں۔وہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کرینگے اور ان کی بھرپور مہمان نوازی بھی کرینگے۔اب پتہ نہیں اس میں ایسی کیا غلط بات تھی کہ بھارتی سیاستدان اور میڈیا اس پر بھی بھڑک اٹھا۔