Monday, September 26, 2022

پاکستان نے زمبابوے کو 7وکٹوں سے شکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے زمبابوے کو 7وکٹوں سے شکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی
ہرارے ( 92 نیوز ) سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے مبابوے کو شکست دے دی ، گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان47رنز بنا کر نمایاں رہے، حسین طلعت نے 44رنز کی  اننگز کھیلی،، قومی ٹیم نے سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ سولومن مائر کے 94رنز بھی میزبان ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے  اور پاکستان نے زمبابوے کو7 وکٹوں سے مات دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ پکی کر لی ، گرین شرٹس نے 163رنز کا ہدف تین وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ، میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 162رنز بنائے،میزبان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین سولومن مائر نے 94رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر،فہیم اشرف،حسین طلعت اور شاداب خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب  میں پاکستانی اوپنرز نے58رنز کادھواں دار آغاز فراہم کیا، حارث سہیل 16رنز بنا کر سولومن مائر کا شکار بنے۔ اسٹار بلے باز فخر زمان اور حسین طلعت کا بلا بھی خوب چلا،لیفٹ ہینڈر فخر زمان  47رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ نوجوان بلے باز حسین طلعت نے 44رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے 38اور شعیب ملک نے 12رنز بنائے،گرین شرٹس نے پانچ گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔