Sunday, October 2, 2022

سہ ملکی سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو 9وکٹوں سے ہرادیا

سہ ملکی سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو 9وکٹوں سے ہرادیا
ہرارے ( 92 نیوز ) تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹوں سے میدان مار لیا ، قومی بلے باز حریف بولرز کے سامنے  بے بس دکھائی دیے ،گرین شرٹس پہلے کھیلتے ہوئے صرف 116 رنز ہی بنا پائے ،آسٹریلوی کپتان  ایرون  فنچ 68 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلوی باؤلرز کے سامنے قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، گرین شرٹس 20ویں اوور میں 116 رنز پر ہی  آؤٹ ہو گئے  ، پروفیسر ایک بار پھرناکام ہو گئے ، کھاتہ بھی نہ کھول پائے ۔ فخرزمان 6 ،حسین طلعت 10،کپتان سرفراز احمد 4،شعیب ملک 13،آصف علی 22،شاداب خان 29 رنز پویلین لوٹے ۔فہیم اشرف نے 21،محمد نواز 6،حسن علی کوئی رن نہ بنا پائے ،آسٹریلیا کی جانب سے سٹین لیک نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا جواب میں کینگروز نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ پر ہی حاصل کر لیا ،شارٹ نے 15 رنز بنائے ،کپتان ارون فنچ 68 ،ٹریوس ہیڈ 20 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پہلے ،پاکستان دوسرے ،زمبابوے تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔