Monday, September 26, 2022

سہ ملکی سیریز،پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی

سہ ملکی سیریز،پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی
ہرارے ( 92 نیوز ) سہ ملکی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دے دی  ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  4وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے  ، جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 108 رنز بنا کر ہمت ہار گئی ۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ  8 گینوں پر 7 رنز ہی بنا پائے ۔ ساتھی اوپنر فخر زمان نے  جارحانہ انداز اپناای اور  40 گیندوں پر 3 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے ۔ پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈرز دھوکہ دے گئے ، حسین طلعت 10، سرفراز احمد 16 رنز ہی بنا پائے ۔ سینئر بیٹسمین شعیب ملک  نے ٹیم کی ڈولتی ناؤ کو سہارا دیا اور قیمتی 37 رنز کا اضافہ کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی ۔ نوجوان بلے  باز آصف علی نے 21 گیندوں پر  چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41رنز بنا کر پاکستان کی پوزیشن مستحکم بنائی ۔ پاکستانی باؤلرز کی گھومتی گیندوں کے سامنے زمبابوے کے کھلاڑی ٹک نہ پائے اور صرف 108 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ، دونوں اوپنرز کا شکار نوجوان باؤلر محمد نواز نے کھیلا ، سولومون میر27رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے جب کہ چبابا بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے ۔ کپتان مساکڈزا 7، مساکنڈا 43، اور مور 2رنز ہی بنا پائے  ۔ چیگھمبرا 14 ، برل 9 اور چھیسرو صرف ایک رن بنا پائے ۔موزاربانی  بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے جب کہ کیلے جاروس انجری  کے باعث کھیلنے کیلئے  نہ آئے ۔ زمبابوے کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے ۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ ، محمد نواز، عثمان شنواری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔