Monday, October 3, 2022

سہیل انور سیال کی ضمانت بارے کیس ، عدالت اٹارنی جنرل عرفان پر برہم

سہیل انور سیال کی ضمانت بارے کیس ، عدالت اٹارنی جنرل عرفان پر برہم
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر  سہیل انور سیال کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی ، دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے غلط فائل پڑھنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت میں غلط فائل پڑھنے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پیش ہونے سے پہلے فائل تو پڑھ لیا کریں ، ماشا اللہ وفاق نے چُن چُن کر سرکاری وکیل بھر کر لئے ، جنہیں ککھ کا علم نہیں ہوتا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت کی کاپی فراہم نہیں کی گئی  ، لیکن وکیل نے نیب پراسیکیوٹر کی بات کو غلط قرار دیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ لوگ 10 روپے خرچ نہیں کریں گے  اور نیب کے وکیل کو کہا کہ درخواست کی کاپی کیلئے 10 روپے اپنی جیب سے خرچ کرلیں ۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر توسیع کرتے ہوئے انکوائری کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ۔