Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سہل طرز زندگی‘ زیادہ دیر کرسی پر بیٹھے رہنا دل کی بیماریوں کا باعث ہے: ماہر امراض قلب

سہل طرز زندگی‘ زیادہ دیر کرسی پر بیٹھے رہنا دل کی بیماریوں کا باعث ہے: ماہر امراض قلب
September 29, 2015
لاہور (92نیوز) پوری دنیا میں آج دل کے امراض کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ اپنے جسم میں موجود اہم ترین عضو دل کی حفاظت کریں اور بیماری لاحق ہونے کی صورت میں اس کے علاج کی تدبیر کریں یا ایسے حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوا جن سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو سکے۔ 92نیوز نے اس اہم موقع پر سربراہ شعبہ امراض دل شیخ زاید ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر امبر ملک سے گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر امبر ملک نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ سگریٹ نوشی اور سہل طرز زندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ کا استعمال جتنا کم ہو گا دل کی بیماریوں سے بچنا اتنا ہی ممکن ہو گا۔ ورزش اور کھانے پینے کی احتیاط دل کی بیماریوں کی شرح کم کرتی ہے۔ زیادہ دیر کرسی میں بیٹھے رہنا بھی دل کی بیماریوں کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے کی ضرورت ہے، زیادہ دیر کرسی میں بیٹھے رہنا بھی دل کی بیماریوں کا باعث ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر امبر ملک کا کہنا تھا کہ سکول اور کالج میں بلڈ پریشر چیکنگ سنٹر ہونے چاہئیں تاکہ دل کی بیماریوں سے بچا جاسکے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔