Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار

سکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار
February 26, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک میں سکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار  دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورتی کے نام پر موبائل سروس کی بندش سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا یا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بندش کے خلاف  موبائل فون کمپنیوں اور شہری کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔

 درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے نام پر اکثرموبائل فون سروس بند کردی جاتی ہے جو شہریوں کے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہے جبکہ سروس کی بندش پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996 کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ لہذٰا عدالت حکومت کی جانب سے موبائل فون سروس کی معطلی کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا کہ پی ٹی اے ازخود موبائل فون سروس بند نہیں کرتی بلکہ حکومت کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا جاتا ہے اور حکومت ٹیلی کام ایکٹ کی دفعہ 54 (2) کے تحت سکیورتی حالات کے پیشِ نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ برس 21 ستمبرکو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت اور اتھارٹی کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش خلافِ قانون اور اختیارات سے تجاوز ہے۔

 عدالت نے سکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کو غیرقانونی قرار دے دیا ۔