Saturday, July 27, 2024

سکیورٹی ڈیپازٹ ملتےہی نوری آباد پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی : مفتاح اسماعیل

سکیورٹی ڈیپازٹ ملتےہی نوری آباد پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی : مفتاح اسماعیل
April 13, 2017
کراچی (92نیوز)وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دیگر صوبوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے اعلان پر بورڈ آف انوسٹمنٹ اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنا مؤقف پیش کردیا ۔۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ڈیپازٹ ملتے ہی نوری آباد پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی ۔ تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ سندھ کی ملک بھر میں گیس کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی نے کھلبلی مچا دی ،بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئر  مین مفتاح اسماعیل میدان میں آگئےکہنے لگے دھمکی دینا ٹھیک نہیں۔ نوری آباد پاورپلانٹ کا کئی ماہ پہلے سمجھوتا طے پایا تھا جیسے ہی سیکیورٹی ڈپازٹ ملے گا  گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ دوسری طرف سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ایس ایس جی سی آرٹیکل 158 کے تحت سوئی گیس کی تقسیم پر اظہار خیال کی مجاز نہیں ۔ایس ایس جی سی نوری آباد پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی کو تیار ہے۔ سیکورٹی ڈپازٹ کی مد میں 1 ارب روپے جمع ہونے کے بعد ایس ایس جی سی پلانٹ کو انفراسٹرکچر سے منسلک کر دیا جائیگا۔ گیس سیلز معاہدہ  ایس ایس جی سی اور پلانٹ مینجمنٹ کے درمیان طے پاچکا ہے جس میں باہمی مشاورت کے بعد کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔