Saturday, July 27, 2024

سکیورٹی مسائل کے باوجود پرچوں کا بروقت انعقاد ٹاسک ہے: وزیر تعلیم رانا مشہود

سکیورٹی مسائل کے باوجود پرچوں کا بروقت انعقاد ٹاسک ہے: وزیر تعلیم رانا مشہود
February 28, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا پانچویں جماعت کے پرچوں کے حوالے سے غلطی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ وہ پنجاب ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کے غلطی کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اس کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں میں سکیورٹی کے نامساعد حالات کے باوجود ان پرچوں کا بروقت انعقاد ایک ٹاسک تھا جس کو پورا کرنے کی ہر طرح سے کوشش کی جا رہی ہے۔ انگریزی کے پرچے کا پانچ سے چھہ اضلاع میں لیٹ پہنچنے کا امکان تھا جس کے باعث اسے اگلے دن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرچوں کو آئوٹ ہونے سے بچانے کے لیے چھہ مختلف پرچے چھاپے جاتے ہیں جس کے بعد پرچوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اسی لیے تاخیر ہو گئی۔