Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سکیورٹی فورسز کے دو بہادر سپوتوں نے پانچ شہریوں کو بچانے کیلئے جان قربان کر دی

سکیورٹی فورسز کے دو بہادر سپوتوں نے پانچ شہریوں کو بچانے کیلئے جان قربان کر دی
July 16, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کے دو بہادر سپوتوں نے پانچ شہریوں کو بچانے کیلئے جان قربان کر دی۔ فورسز نے مسلسل کوششوں کے بعد پانچوں مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں امن دشمنوں نے 26 جون کو موبائل ٹاور پر کام کرنے والے 16 محنت کشوں کو اغواء کر لیا۔ اغواء کاروں نے 27 جون کو 10 ورکرز کو رہا کر دیا جبکہ ایک کی لاش برآمد ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے بقیہ 5 مغویان کی بازیابی کیلئے متعدد آپریشنز کیے۔ خفیہ اطلاعات پر مشکل جغرافیے اور سخت موسم میں سکیورٹی فورسز نے مسلسل دہشت گردوں کا پیچھا کیا۔ فورسز نے 13 جولائی کو خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آپریشن کے دوران کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے بھرپور عزم کے ساتھ دہشت گردوں کی تلاش جاری رکھی۔ مسلسل کاوش کے بعد آج بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گردوں کی گرفتاری یا خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ شہریوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسزکی حمایت کی۔ سکیورٹی فورسز معصوم شہریوں کے تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔