کوئٹہ ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان بھر میں آپریشن کر کے ملک دشمن عناصر کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان بھر میں کامیاب آپریشنز کئے اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
زیر حراست افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔