Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، لٹریچر،ایس ایم جیز، دستی بم برآمد

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، لٹریچر،ایس ایم جیز، دستی بم برآمد
January 4, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں برکلے، سپین وام، شمالی وزیرستان میں کی گئیں۔ بلوچستان میں ایف سی نے قلعہ سیف اللہ، ماوند کے نزدیک کاہان میں آپریشن کیا جہاں سے دھماکا خیز مواد کی تیاری کیلئے لٹریچر،ایس ایم جیز، دستی بم برآمد ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔