Friday, April 19, 2024

سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں بڑی کارروائیاں ، دو خود کش حملہ آور گرفتار

سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں بڑی کارروائیاں ، دو خود کش حملہ آور گرفتار
April 25, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی بھرپور کوششیں جاری ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے خیبرپختونخوا، فاٹا اور بلوچستان میں بڑی کارروائیاں کیں ۔ انٹیلی جنس سے ملنے والی اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی میں دو خود کش حملہ آورزندہ گرفتار کر لئے گئے ہیں  جبکہ دالبندین سے ایک دہشتگرد رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا  ہے ۔