Tuesday, August 9, 2022

سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ، ایک دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ، ایک دہشت گرد ہلاک
August 13, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 11 اور 12 اگست کی رات جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں نے کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں پر فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کا موثر جواب دیتے ہوئے ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک ضیاءالدین جام شہادت نوش کر گئے۔ تین سے چار دہشتگردوں کی مشکوک سرگرمیوں پر کوئیک رسپانس فورس نے دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا۔

گرفتار دہشتگرد کا انکشاف فوجی چوکی پر حملے کا منصوبہ تھا تاہم پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم اور ہر قربانی حوصلے مزید مضبوط بنانے کا باعث ہے۔