Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی ، چھ مشتبہ دہشت گرد گرفتار

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی  ، چھ مشتبہ دہشت گرد گرفتار
March 2, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی ممکنہ سازش ناکام بناتے ہوئے چھ مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر پشین کے علاقہ کاربلا میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر آپریشن کیا وہاں سے چھ مشتبہ دہشتگرد گرفتار ہوئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی پکڑا گیا ۔
اس میں 500 کلوگرام وزنی بارودی مواد بھی شامل تھا ۔ پکڑی جانے والی اشیاء میں خود کش دھماکہ کرنے والی جیکٹس ، تیار شدہ دیسی ساختہ بم ، سب مشین گنز ، بارودی سرنگیں اور مواصلاتی آلات شامل ہیں ۔