Wednesday, September 28, 2022

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک
September 30, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا۔ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک کر دیا گیا۔ دہشتگردوں کی پناہ گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سکندر جام شہادت نوش کر گئے۔