Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سکیورٹی فورسز کا شہر اقتدار میں سرچ آپریشن‘ غیرملکیوں سمیت 25افراد گرفتار

سکیورٹی فورسز کا شہر اقتدار میں سرچ آپریشن‘ غیرملکیوں سمیت 25افراد گرفتار
April 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں پولیس‘ رینجرز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد کو حواست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 6افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ مشکوک افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے شہر میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے جب کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ امن وامان کے حوالے سے وفاقی پولیس نے رینجرز اور حساس اداروں کی مدد سے نواحی علاقے ترنول، سرائے خربوزہ، ڈھوک عباسی، ڈھوک پراچہ اور مدینہ ٹاون مین مشترکہ سرچ آپریشن کیا اور اس دوران 400 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ درجنوں افراد کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جس میں 6افغان باشندے بھی شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کے پاس رہائشی ثبوت اور شناختی کارڈ نہیں تھے اور ان سے 4پسٹل، تین رائفلز اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا تھا اور پی ٹی آئی کے جلسے تک شہر کے مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔