Wednesday, September 28, 2022

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد
راولپنڈی ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن  رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کاخفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ دوران آپریشن سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد  کر لیا ، برآمد ہونے والے  اسلحہ میں راکٹس، فیوز، ہلکی بھاری مشین گنیں اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں ۔