سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، اسلحہ وگولہ بارود برآمد
راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بر آمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے برآمد اسلحے میں راکٹ لانچرز، مختلف اقسام کی بندوقیں ، بھاری مشین گنز شامل ہیں۔