Friday, January 27, 2023

سکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک
تربت (92 نیوز) سکیورٹی فورسز کی جانب سے تربت میں بولیدہ کے علاقے واکئے میں آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید جبکہ 4 دہشتگرد مارے گئے۔ آٗئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سےتربت میں بولیدہ کے علاقے واکئے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے  چار دہشتگرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے  6 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گل کا تعلق کرک ، نائیک لعل خان کا تعلق لکی مروت، نائیک سجاد کا لودھراں، سپاہی انور کا کرک ، نائیک نواز کا تونسہ شریف اور سپاہی سجاد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔