Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آپریشن، چھ دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آپریشن، چھ دہشت گرد ہلاک
October 24, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر طارق سمیت چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ آپریشن کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6  دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ یہ دہشت گرد گروپ بیرونی حمایت سے بلوچستان کے امن کے خلاف کام کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمے داروں کے خلاف ایسے آپریشن جاری رہیں گے اور بلوچستان کے عوام کی سماجی ترقی و خوشحالی کا سخت محنت سے حاصل کردہ موقع سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔