Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد پکڑا گیا

کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد پکڑا گیا
December 26, 2016

کراچی (92نیوز) سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار کر لیا جبکہ عرفات ٹاؤن میں پولیس نے ایک ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فرخ جمال عرف سلمان عرف لمبا سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب تیموریہ پولیس اسٹیشن کی حدودعرفات ٹاؤن میں بائیس دسمبر کو چارملزموں نے واردات کی نیت سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اہل خانہ کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس نے ایک ملزم عبدالولی کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سی سی ٹی وی میں ملزم کی نقل وحرکت دیکھی جاسکتی ہے جبکہ گرفتار ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی میں واضح دیکھا جاسکتا ہے۔