Tuesday, April 30, 2024

سکیورٹی فورسز نے بنوں سے کالعدم تحریک طالبان کا مقامی دہشتگردگرفتارکرلیا

سکیورٹی فورسز نے بنوں سے کالعدم تحریک طالبان کا مقامی دہشتگردگرفتارکرلیا
March 6, 2015
بنوں(ویب ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران بنوں کے قریب کالعدم تحریک طالبان کے مقامی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ۔   دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ ،تین پاسپورٹ اور ایک سو شناختی کارڈ بھی ملے ہیں   آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران بنوں کے قریب کالعدم تحریک طالبان کے مقامی دہشتگرد رسول خان کو گرفتار کر لیا ہے۔   دہشت گردوں کا سرغنہ  رسول خان خیبر پختونخوا اور فاٹا میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث رہا ہے۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔