Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکیورٹی فورسز نےخیبر ایجنسی میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں کو پھڑکادیا

سکیورٹی فورسز نےخیبر ایجنسی میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں کو پھڑکادیا
August 21, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کے دوران چھ دہشتگردوں کو  ہلاک کر دیا،جبکہ  ٹل میں کومبنگ آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے زمینی اور فضائی  کارروائی  کرکے چھ دہشتگردوں کو  ہلاک کردیا جبکہ ان کے دو خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ستارکلے،نارے ناؤ اور راجگال کے علاقوں میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فورسز نے ٹل کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کیا اور 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔