Monday, October 3, 2022

سکیورٹی فورسزکی جنوبی،شمالی وزیرستان اوربلوچستان میں کارروائیاں،اسلحہ وگولہ بارودبرآمد

سکیورٹی فورسزکی جنوبی،شمالی وزیرستان اوربلوچستان میں کارروائیاں،اسلحہ وگولہ بارودبرآمد
راولپنڈی ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے  جس کے اثرات ملک بھر میں واضح طور پر محسوس کئے جا رہے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی و شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں آپریشنز کئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔ برآمدہ اسلحے اور گولہ بارود میں دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، بھاری و خود کار مشین گنز اور راکٹس شامل ہیں ۔