سکیورٹی خدشات پر ترک پارلیمنٹ کو خالی کرالیا گیا

انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی میں حالات بدستور کشیدہ ہیں ، ترکی کی پارلیمنٹ کو خالی کرالیا گیا ہے روسی میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر خالی کرایا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ابھی تک جمہوریت کے خلاف سازشوں کا خطرہ ٹلا نہیں ہے ۔ ترکی میں حالات بدستور کشیدہ ہی ۔ حالات کی کشیدگی کےپیش نظر پارلیمنٹ کو بھی ایمرجنسی میں خالی کرالیا گیا ہے ۔ دوسری طرف روس کےمیڈیا نے ایک بارپھر دعویٰ کیا ہے کہ ترک پارلیمنٹ کو سکیورٹی خدشات کے باعث خالی کرایا گیا ہے ۔