Wednesday, December 7, 2022

سکیورٹی خدشات،پی ٹی آئی نے مارچ منسوخی کی حکومتی درخواست مستردکردی

سکیورٹی خدشات،پی ٹی آئی نے مارچ منسوخی کی حکومتی درخواست مستردکردی
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف نے حکومت کی سکیورٹی خدشات پر مارچ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ علیم خان کا کہنا ہے پاکستان مارچ سے چند گھنٹے قبل وزیراعظم نے بھی جلسہ کیاہے تب کوئی خطرہ نہیں تھا؟ انتظامیہ ریلی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شرکا میں سے کسی کو بھی خراش آئی تو حکومت سے حساب لیں گے۔