Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکیورٹی اداروں کو مطلوب سعید بھرم دبئی سے کراچی منتقل

سکیورٹی اداروں کو مطلوب سعید بھرم دبئی سے کراچی منتقل
March 22, 2016
کراچی(92نیوز)سکیورٹی اداروں کو مطلوب سیاسی جماعت کے کارکن سعید بھرم کو  دبئی سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید بھرم کو چند روز قبل حساس اداروں نے دبئی میں گرفتار کیا تھا، سعید بھرم پر چائنہ کٹنگ، لینڈ گریبنگ اور ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلانے کے الزامات ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں کارروائی کے دوران سعید بھرم کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جسے چند روز میں کراچی منتقل کیا جائے گا، حساس اداروں نے سعید بھرم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔