لاہور(ویب ڈیسک)بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتریوں کی تفریح طبع کے لیے ایک میوزیکل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بھارتی مہمانوں کا کہنا تھا کہ ان کا یہ دورہ اور پاکستانیوں کی شاندار مہمان نوازی انہیں ہمیشہ یاد رہے گی
تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجابی شعراءکے کلام اور کافیاں پیش کی گئیں۔
اس موقع پر معروف گلوکار شوکت علی نے اپنی آواز کے جادو سے سماں باندھ دیا۔
میوزیکل تقریب میں شریک یاتریوں کا کہناتھا کہ انہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ بھرپور تفریح بھی ملی جس نے ان کا یہ سفر یادگار بنا دیا ہے۔
یہ میوزیکل تقریب تین گھنٹے جاری رہی اور مختلف فرمائشی اور مشہور گیتوں کی دھنوں پر یاتری بھنگڑے ڈالتے رہے۔