Sunday, February 5, 2023

سکھر: گیس سلنڈر پھٹںےسے 12 بچے زخمی

سکھر: گیس سلنڈر پھٹںےسے 12 بچے زخمی

 سکھر(92نیوز)سکھرکےعلاقے پنوں عاقل میں غباروں میں ہوابھرتے گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے بارہ بچےزخمی  ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پنو ں عاقل کےقریبی گاؤں میں بچےگیس والےغبارےخریدرہےتھے۔اسی دوران اچانک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں غبارےبیچنےوالاشخص شاہداور بارہ بچےزخمی ہوگئے۔ جن کو فوری طور پر پنوں عاقل اسپتال لے جایا گیا۔جہاں سے نازک حالت کے باعث کئی بچوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کردیاگیا ہے۔